کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب محمد اسلم رئیسانی نے کہاہے کہ افغانستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت بند ہونی چاہیے وہ اپنے مسائل کا حل ہم سے بہتر جانتے ہیں،خزانے سے گمشدہ رقم کیلئے وفاق جس طرح دنیاں کی منتیں کررہی ہے وہی وفاق میں سب سے زیادہ ہمارے لوگ اغواء ولاپتہ ہے لیکن وفاق کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔ نواب محمد اسلم رئیسانی نے کہاکہ افغانستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت بند کرو افغان اپنے مسائل کا حل پاکستانیوں سے بہتر جانتے ہیں،وفاق پاکستان کے خزانہ سے پیسہ گم ہے یہ رقم ڈھونڈنے کے لیے سارے دنیا کی منتیں کر رہے ہیں اور دوسری طرف پیسہ اور دولت سے بہت زیادہ اہم ہمارے ہزاروں لوگ وفاق کے اندر اغوا اور گم ہیں لیکن ان کے کان پر جوں تک نہ رینگتا۔یہ دہرا معیارہے،انہوں نے کہاکہ موجودہ مرکزی اور پنجاب حکومت عمران نیازی کو انتخابات میں کامیاب کروانے کے لیے بھرپور (other way round) مہم چلا رہی ہے۔
افغانستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت بند ہونی چاہیے،نواب اسلم رئیسانی

ٹیگز:
نواب اسلم رئیسانی
