جھل مگسی(ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنر جھل مگسی فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) یاسرحسین نے گنداواہ ٹو نوتال شاہراہ کا دورہ کیا شاہراہِ پر محکمہ مواصلات و تعمیرات کی جانب سے جاری ترقیاتی کام کا معائنہ کیا اور متعلقہ محکمے کے اہلکاروں کو جلد از جلد شاہراہ کے کام کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کی ہدایات کی ڈپٹی کمشنر جھل مگسی فلائیٹ لیفٹیننٹ (ر) یاسرحسین نے کہا ہے کہ گزشتہ برس مون سون کی تباہ کن بارشوں اور تاریخ کے بدترین سیلاب نے ضلع جھل مگسی کے روڈز انفراسٹرکچر کو بڑے پیمانے پر تہس ونہس کر دیا ہے خصوصاً نوتال ٹو گنداواہ شاہراہِ کو ملیامیٹ کر دیا ہے جس سے لوگوں کو آمدورفت میں مشکلات درپیش آرہی ہیں حکومت بلوچستان روڈز نیٹ ورک کی مکمل بحالی کے لئے دستیاب وسائل میں رہتے ہوئے تمام تر اقدامات اٹھا رہی ھے تاکہ ضلع کی عوام کو بآسانی سفری سہولیات میسر ہوں اس لئے متعلقہ آفیسران کو چاہیے کہ وہ روڈز نیٹ ورک کی بحالی کیلئے دن رات محنت کر کے جلد از جلد ان کو مکمل کرنے کی کوشش کریں تاکہ لوگوں کو پہلے کی طرح سفری سہولیات میسر ھو سکیں ڈپٹی کمشنر جھل مگسی نے کہا کہ نہ صرف روڈز کو بروقت پایہ تکمیل تک پہنچائیں بلکہ ان کے معیار کو بھی یقینی بنانے کیلئے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بھی بروئے کار لایا جائے۔
ڈپٹی کمشنر جھل مگسی فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) یاسرحسین کاگنداواہ ٹو نوتال شاہراہ کا دورہ

ٹیگز:
ڈپٹی کمشنر جھل مگسی
