پشاور(ڈیلی گرین گوادر)گورنر خیبرپختونخواغلام علی نے الیکشن کمیشن کے خط کا جواب دے دیا۔گورنر غلام علی کا کہنا تھاکہ الیکشن کمیشن کو 7 یا 8 مارچ کو انتخابات کی تاریخ پر مشاورت کیلئے بلایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں الیکشن کمیشن کے خط کا جواب دیا ہے، سپریم کورٹ کے احکامات پر من وعن عمل درآمد کیا جائے گا۔

