کوئٹہ(ڈیلی گرین گو ادر) آئی جی پو لیس بلو چستان عبد الخا لق شیخ نے بولان میں بی سی کی گاڑی پرہونے والے خودکش حملے کی مذمت کر تے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ اپنے ایک مذمتی بیان میں انہوں نے شہید ہونے والے 9اہلکاروں کے خاندانوں سے تعزیت اور اْن سے ہر طرح کے تعاون کی یقینی دہانی کروائی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس طرح کے سفاقانہ اور بزدلانہ حملوں سے ہمارے حصولے پست نہیں کئے جاسکتے۔ آئی جی پولیس نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا اور اْن کو علاج معالجے کی تمام سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔آئی جی پو لیس عبد الخالق شیخ نے رینج آفسران سے واقع کے فوری تحقیقات اور رپورٹ جلد سی پی او بجھوانے کی ہدایات کی ہے۔
دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،آئی جی پولیس بلوچستان

ٹیگز:
آئی جی پولیس بلوچستان
