قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی فخر زمان نے مدینہ منورہ سے اپنی تصویر شیئر کردی۔رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ آتے ہی پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی عمرے کی سعادت حاصل کرنے کیلئے پہنچ گئے ہیں۔ اس وقت عمرے کی سعادت کیلئے قومی کرکٹر کپتان بابر اعظم، آل راؤنڈر فہیم اشرف سمیت فاسٹ بالر حارث رؤف اور افتخار احمد سعودی عرب میں موجود ہیں اور اب فخر زمان بھی عمرے کی سعادت حاصل کرنے کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے اور انہوں نے مدینہ منورہ سے اپنی تصویر بھی شیئر کی ہے۔
فخر زمان نے مدینہ منورہ سے اپنی تصویر شیئر کردی کپتان بابر اعظم سمیت باقی کھلاڑی بھی سعودی عرب میں موجود ہیں

ٹیگز:
فخر زمان
