کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے شاہرگ کوئلہ کان حادثے میں چھ کانکنوں کے جاں بحق اور پانچ کانکنوں کے زخمی ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے جبکہ وزیراعلیٰ نے کوئلہ کانوں میں بڑھتے ہوئے حادثات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حادثات کی وجوہات اور انکے تدارک کے ساتھ ساتھ کانوں میں حفاظتی اقدامات کے حوالے سے محکمہ معدنیات کو جامع رپورٹ مرتب کرنے کی ہدایت کی ہے وزیراعلیٰ نے محکمہ معدنیات کی یہ ہدایت بھی کی ہے کہ کان مالکان کو اپنی کانوں میں حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کا پابند کیا جائے بصورت دیگر انکے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔ وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ کانکنوں کی صحت اور زندگیوں کا تحفظ کان مالکان کی زمہ داری ہے اور انہیں اپنی یہ زمہ داری پوری کرنا ہوگی وزیراعلیٰ نے حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ زخمی کانکنوں کو علاج و معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔
کان مالکان کو اپنی کانوں میں حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کا پابند کیا جائے بصورت دیگر انکے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے،میرعبدالقدوس بزنجو

ٹیگز:
میرعبدالقدوس بزنجو
