خیرپور ( ڈیلی گرین گوادر) خیرپورمیں 2 گروپوں میں جھگڑے سے 4 افراد جان سے گئے، گولیاں لگنے سے 7 افراد زخمی بھی ہوئے، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق خیرپور میں گاڑھی موری کے قریب پیر مگیو کے علاقے میں دو گروپوں میں جھگڑا زمین پر قبضے کے تنازع پر ہوا، جس کے بعد تصادم مسلح صورت اختیار کرگیا۔
پولیس کے مطابق دونوں اطراف سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 بھائیوں سمیت 4 افراد مارے گئے جبکہ 7 افراد زخمی بھی ہوئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں گروپوں میں فائرنگ کی وجہ سے علاقہ کئی گھنٹے نو گو ایریا بنا رہا تاہم پولیس کی بھاری نفری کے پہنچنے پر زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

