کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ سمیت بلو چستان کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جا ری رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کو صوبہ کے بیشتر بالائی اضلاع میں مطلع ابرآلود رہاجبکہ کوئٹہ،ژوب، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، ہرنائی، زیارت،قلات،خضدار،کیچ، چمن، پنجگور، دالبندین اورنوکنڈی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جار ی رہا۔ محکمہ کے مطابق کوئٹہ میں 8،خضدار میں 6، ژوب میں 3،دالبندین میں 2، قلات اورنوکنڈی میں 1ملی میٹر بار ش ریکارڈ کی گئی۔محکمہ مو سمیات کے مطابق آج (ہفتہ) کو کوئٹہ،ژوب، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، ہرنائی، زیارت، چمن، قلات اورخضدار میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔
کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جا ری رہا

ٹیگز:
بارش
