کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ نے کہا ہے کہ قومی کرکٹرنسیم شاہ کو اعزازی ڈی ایس پی مقرر کرنا بلوچستان پولیس کے لئے اعزاز ہے، نسیم شاہ نے محدود وسائل کے باوجود اپنا مقام بنایا،قومیں اپنے ہیروز کو یاد کرتی ہیں، نسیم شاہ نوجوانوں کے لئے رول ماڈل ہے،تمام تر مشکلات کے باوجود بلوچستان پولیس بہترین کام کر رہی ہے،امن قائم کرنا اور عوام کو بہتر زندگی فراہم کرنے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔ یہ بات انہوں نے ہفتہ کو قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کو اعزازی ڈی ایس پی مقرر کرنے کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہی۔ اس موقع پر قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولرکو اعزاز ی ڈی ایس پی کے رینکس بھی لگائے گئے۔تقریب میں شہداء پو لیس کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔ آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ نے کہا کہ نسیم شاہ کے اعزاز میں منعقد کی گئی تقریب منفرد اور اہم ہے قومی ہیرو کی خدمات کو سراہتے ہوئے اعزاز دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ نسیم شاہ کو اعزازی ڈی ایس پی مقرر کرنا بلوچستان پولیس کے لئے اعزاز ہے نسیم شاہ نے محدود وسائل کے باوجود اپنا مقام بنایا،قومیں اپنے ہیروز کو یاد کرتی ہیں،نسیم شاہ نوجوانوں کے لئے رول ماڈل ہے۔عبدالخالق شیخ نے کہا کہ بلوچستان پولیس محدود وسائل میں کام کر رہی ہے،نو سو سے زائد پولیس افسران اور اہلکاروں نے جامِ شہادت نوش کی۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان رقبے کے لحاظ سے آدھا پاکستان ہے بلوچستان پولیس کو فنڈز کی کمی کا سامنا ہے عالمی قوتوں کی مداخلت اس صو بے میں ہے تمام تر مشکلات کے باوجود بلوچستان پولیس بہترین کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمارا کام صرف قانون نافذ کرنا نہیں عوام کی زندگیوں کو بہتر کرنا بھی ہمارا کام ہے، امن قائم کرنا اور عوام کو بہتر زندگی فراہم کرنے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں،عبدالخالق شیخ نے کہا کہ شہر میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کی گئی، ٹریفک مسائل کے حل کے لئے جامعہ پلان بنایا جارہا ہے۔ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کہا کہ بچپن میں پولیس سے بہت ڈرتا تھاپولیس اہلکاروں کی سخت ڈیوٹیاں ہوتی ہیں اب جاکر پتا چلا کہ پولیس اہلکار و افسران ہماری کتنی خدمت کرتے ہیں۔اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکر ٹری داخلہ بلو چستان زاہد سلیم بھی موجود تھے۔
قومی کرکٹرنسیم شاہ کو اعزازی ڈی ایس پی مقرر کرنا بلوچستان پولیس کے لئے اعزاز ہے، عبدالخالق شیخ

ٹیگز:
عبدالخالق شیخ
