حب(ڈیلی گرین گوادر) پا کستان پیپلز پارٹی بلو چستان کے صدر میر چنگیز خان جما لی نے کہا ہے کہ ٹھٹھ سیمنٹ فیکٹر ی کے حوالے سے غلط فہمیاں پھیلانے سے گریز کیا جا ئے، میگا پرو جیکٹ لگنے سے علا قے میں تر قی و خوشحالی آئے گی، گو ادر میں بھی میگا پر وجیکٹ آنے کے بعد تر قی کے دروازے کھلنے لگے ہیں بھو تانی بر ادران اور دیگر کے جو بھی تحفظات و خدشات ہیں انھیں صوبا ئی گو رنمنٹ و علا قائی معززین کے ہمراہ ملکر حل کریں گے،بلو چستان میں اگلا وزیر اعلی جیا لا ہو گا، کا رکن آنیوالے الیکشن کی تیا ریاں تیز کر یں ان خیالات کا اظہار انہو ں نے گزشتہ روز پیپلز پارٹی ضلع حب کے صدر میر علی حسن زہری کی جا نب سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا پا کستان پیپلز پارٹی بلو چستان کے صدر میر چنگیز خان جما لی نے میڈیا کے سوالات کے جواب دیتے ہو ئے کا کہا کہ پا کستان پیپلز پارٹی کے کو ہ چیئرمین آصف علی زرداری اور چیئر مین بلا ول بھٹو زرداری کی ہد ایت پر بلو چستان کے اضلاع کا دورہ شروع کیا گیا ہے تاکہ کا رکنو ں سے اپنے روابط مذید مضبوط کیئے جا ئیں ضلع لسبیلہ اورضلع حب منی لا ڑکا نہ ہے یہاں کے کا رکنوں نے جو پیپلز پارٹی کے لیئے جد وجہد کی ہے اس کا ثمر انشاء اللہ آنیوالے وقت میں وزیر اعظم پا کستان بلا ول بھٹوزرداری اور جیا لا وزیر اعلی کی صورت میں کا رکنوں کا ملے گا،انہو ں نے کہاکہ یہ وقت آپس کے اختلا ف کا نہیں بلکہ ملکر پا رٹی کو مذید مضبو ط بنانے کا ہے لسبیلہ /حب کے کا رکنان ایم پی اے اور ایم این اے کی سیٹ کو حاصل کرنے کی تیا ر یاں ابھی سے ہی شروع کر یں انہو ں نے کہاکہ پا کستان پیپلز پارٹی ترقی و خوشحالی اور غریب عوام کو ریلیف دینے والی سیا سی جما عت ہے میر چنگیز خان جما لی نے کہا کہ ٹھٹھہ سیمنٹ فیکٹر ی کے حوالے سے غلط فہمیاں پھیلا نے سے گریز کیا جا ئے ٹھٹھہ سیمنٹ فیکٹر ی سے بلو چستان گورنمنٹ کو 51فیصد شیئر ملے گا جس کی وجہ سے ہمیں گھبر انے کی کوئی ضرورت نہیں اور حب میں تعلیم، صحت کی سہو لیات سمیت یہاں کے لو گوں کو روز گار میسر ہو گا اگر کسی کے خدشات و تحفظا ت ہیں انھیں مل بیٹھ کر حل کر سکتے ہیں اور وزیر اعلی بلو چستان، چیف سیکر یٹری کو اس مسئلے کو حل کرنے لیئے بلا ئیں گے تا کہ یہ مسئلہ خوش اصلو بی سے حل ہو جا ئے ایسے میگا پر وجیکٹ سے ضلع لسبیلہ اور ضلع حب کو تر قی ملے گی تو ہم کیو ں پیچھے رہیں انہو ں نے کہاکہ گو ادر میں میگا پر وجیکٹ آنے کے بعد وہاں تر قی کے دوروازے کھلے ہیں،جو حکو مت کو تر قی لا نی تھی وہ میگا پروجیکٹ کی وجہ سے وہاں کے لوگوں کو مل رہی ہے قبل ازیں پا کستان پیپلز پارٹی ضلع لسبیلہ کے صدر حاجی انور رونجھو کی جانب سے دی گئی ٹی پارٹی میں شرکت کی جہاں پر حاجی انور رونجھو نے پیپلز پارٹی بلو چستان کے صدر اور آئے ہو ئے مہمانو ں کا روایتی اجرک پہناکراستقبال کیا اس موقع پر منعقدہ تقریب سے میر چنگیز خان جما لی، میر علی حسن زہری، حاجی انور رونجھو، زراق لا سی،خواتین ونگ کی صدر غزالہ گو لہ، سید نصیر دوپاسی، حیدر جما لی،کونسلر جان محمد مری اور یوسف راہی ودیگر نے خطاب کیا اس موقع پر صوبا ئی نا ئب صدر اعجاز بلو چ، محتر مہ آمنہ بی بی، سر فراز سومر و، کا مریڈ شکیل شیخ، کا مریڈ عرفان کر یم، اسحا ق زہری،سہیل انور رونجھو، ارباب مگسی سمیت کا رکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔
ٹھٹھ سیمنٹ فیکٹر ی کے حوالے سے غلط فہمیاں پھیلانے سے گریز کیا جا ئے،میر چنگیز خان جمالی

ٹیگز:
میر چنگیز خان جما لی
