کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء چیف آف جھالاوان وسابق وزیر اعلیٰ بلو چستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا ہے کہ بلوچ قوم اپنی صدیوں پرانی روایات کے باعث دنیا بھر میں آج بھی زندہ ہے،بلوچی ثقافت، طرز زندگی بودوباش، پہناوا اور پکوان بلوچ کلچر کو نمایاں اور منفرد بناتا ہے،بلوچ کلچر ڈے منانے کا مقصد ان تمام بلوچی روایات کو زندہ رکھنا ہے جو وقت کے ساتھ معدوم ہوتی جا رہی ہیں۔ یہ بات انہوں نے بلوچ ثقافتی دن کی مناسبت سے پیغام میں کہی۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والے بلوچ قوم کو قومی ثقافتی دن دل کی گہرائی سے مبارک ہو، بلوچ قوم اپنی صدیوں پرانی روایات کے باعث دنیا بھر میں آج بھی زندہ ہے، بلوچ قوم نے ہمیشہ قومی رواداری، عدل و انصاف یگانگت اور کلچر کو فروغ دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ زندہ قومی اپنی ثقافت اور شناخت کو برقرار رکھنے کیلئے اپنی ثقافتی دن مناتے ہیں،زندہ اور باشعور قومیں کبھی بھی اپنی روایات نہیں بھولتیں اوربلوچ قوم اپنی منفرد روایتوں کی امین ہے۔ انہوں نے کہاکہ بلوچی ثقافت، طرز زندگی بودوباش، پہناوا اور پکوان بلوچ کلچر کو نمایاں اور منفرد بناتا ہے،بلوچ کلچر ڈے منانے کا مقصد ان تمام بلوچی روایات کو زندہ رکھنا ہے جو وقت کے ساتھ معدوم ہوتی جا رہی ہیں۔
بلوچ قوم اپنی صدیوں پرانی روایات کے باعث دنیا بھر میں آج بھی زندہ ہے ، نواب ثناء اللہ خان زہری

ٹیگز:
نواب ثناء اللہ خان زہری
