کوئٹہ:بلوچستان میں بھی مہم کا آغاز ہوگیا۔ کوئٹہ میں ہونے والی تقریب میں وزیراعلیٰ بلوچستان شریک ہوئے۔ اس موقع پر ہیلتھ ورکرز کو کورونا ویکسین لگائی گئی۔ جام کمال کا کہنا تھا ویکسی نیشن کے عمل کو بتدریج آگے بڑھائیں گے، بلوچستان میں 8 ہزار کے قریب ہیلتھ ورکرز ہیں۔
کوئٹہ سمیت بلوچستان میں 44 ویکسی نیشن سنٹرز تجویز کئے گئے ہیں، بلوچستان کو 10 ہزار ویکسین فراہم کی گئی ہے۔ خیبرپختونخوا میں بھی کورونا سے لڑنے والے فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو ویکسی نیشن دی جائے گی۔

