گوادر(ڈیلی گرین گوادر) چیف انجینئر موصلات و تعمیرات محمد اقبال کاسی نے کہا ہے کہ صوبائی پی ایس ڈی پی میں گوادر شہر سمیت ضلع بھر میں اربوں روپے کی لاگت سے سڑکوں کی بلیک ٹاپ اور تعمیر اور مرمت کے منصوبوں پر عمل درآمد شروع ہو گیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں ضلع بھر میں محکمہ موصلات و تعمیرات کے روڈ سیکٹر کے زیر نگرانی جاری منصوبوں کے معائنہ کیدوران بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایس ای مکران ثناء اللہ بلوچ ایکسین روڈ مجیب الرحمٰن رند اور انجینئر عبدالسلام بلوچ بھی ان کے ہمراہ تھے اس موقع پر چیف انجینئر نے زیر تعمیر سڑکوں کام کا معائنہ کوالٹی چیک کیے جبکہ ایس ایس ای مکران اور ایکسن روڈ مجیب الرحمٰن رند نے جاری منصوبوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی اور اب تک کی پیش رفت سے انہیں آگاہ کیا چیف انجینئر نے اورماڑہ،پسنی،سمیت گردونواح کے دیہاتوں میں زیر تعمیر سڑکوں کا بھی معائنہ اور جائزہ لیا انہوں کہا ہے رکن صوبائی اسمبلی کی خصوصی ہدایت پر صوبائی حکومت ضلع بھر کے تمام تحصیلوں اور یو سیز میں گلیوں کی بلیک ٹاپ روڈز کی تعمیرکیلئے خطیر رقم پی ایس ڈی پی میں شامل کیے جس کے تحت ضلع مختلف علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر مرمت پر کام تیزی سے جاری ہے انہوں۔ے کہا کہ سڑکوں کی تعمیر اور مرمت سیعوام کو بہترین سفری سہولیات میسر ہونے کے ساتھ فارم ٹو مارکیٹ کی امدرفت بھی فراہم ھوگی اس موقع ٹھیکیدار کو سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کام کی بروقت تکمیل سمیت کام کی کوالٹی پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا بعد ازاں چیف انجینئر موصلات و تعمیرات محمد اقبال کاسی نے چیف سیکرٹری بلوچستان کے خصوصی ہدایت کی روشنی میں محکمہ ہذا کے احاطے میں پودا لگاکر کر شجرکاری مہم کا افتتاح کیااس مہم میں ایس ای مکران ڈویژن ثناء اللہ بلوچ ایکسین روڈ مجیب الرحمٰن رند اور انجینئر عبدالسلام بلوچ سمیت دیگر افسران نے بھی شجرکاری مہم میں اپنے حصے کا پودا لگاکر مہم میں حصہ لیا۔
گوادر شہر سمیت ضلع بھر میں سڑکوں کی بلیک ٹاپ اور تعمیر اور مرمت کے منصوبوں پرعمل درآمد شروع ہو گیا ہے ، محمد اقبال کاسی

ٹیگز:
محمد اقبال کاسی
