گوادر (ڈیلی گرین گوادر)رکن صوبائی اسمبلی میرحمل کلمتی نے پارٹی وفد کے ہمراہ جامعہ گوادر اور سیدہاشمی بوائز ڈگری کالج کا دورہ کیا۔ گووادر یونیورسٹی میں رکن صوبائی اسمبلی نے پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرمنظوربلوچ اور رجسٹرار ڈاکٹردولت خان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پرو ائس چانسلر نے رکن صوبائی اسمبلی کو یونیورسٹی میں تعلیمی سرگرمیوں سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ انتہائی مختصر دورانی میں جامعہ گووادر نے بہتر تعلیمی سہولیات کی فراہمی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی نے کہا کہ جامعہ گووادر مستقبل قریب میں پاکستان کے ٹاپ تعلیمی اداروں میں شمار ہوگی۔ بطور نمائندہ ہمیشہ یونیورسٹی کی بہتری کیلئے کوشش کی ہے۔ گووادر یونیورسٹی کو سہولیات سے آراستہ کرنے کیلیے بھرپور تعاون کرونگا۔ ایم پی اے نے کہا کہ یونیورسٹی کو نئی بسوں کی فراہمی کی یقین دہانی بھی کی۔ درایں اثنا رکن صوبائی اسمبلی میرحمل کَلمَتی نے گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج گووادر کا دورہ کیا جہاں پرنسپل پروفیسر ظہیربلوچ اور پروفیسر حنیف حمل نے انکا استقبال کیا۔ انھوں نے کالج کے سائنس لیب اور مختلف کلاسز کا معائنہ اور طلباءسے ملاقات کی۔اس موقع پر طالبعلموں نے کالج میں بسوں ،لیکچرارز اور دیگر سہولیات کی کمی سے ان کو آگاہ کیا رکن صوبائی اسمبلی نے کالج کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور درس و تدریسی عمل کا بھی جائزہ لیا اور کلاس رومز جاکر طالبعلموں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوج آوان قوم کے معمار اور روشن مستقبل ہیں۔میں نے اپنے دور میں ضلع کے تعلیمی بجٹ کو ترجیح دی۔ جِیوَنی،اورماڑہ اور پیشکان اور پسنی میں نئی کالجز کی تعمیر سے علاقے کے نوج جو وانوں کو بہتر تعلیمی مواقع میسر ہونگے۔ گوادر کالج میں اساتذہ کی کمی کو پورا کیا جائے گا جبکہ بہت جلد کالج کو نئی بسیں بھی دی جائینگی۔ اس موقع پر ایم پی اے نے کالج کے اساتذہ سے بھی تفصیلی ملاقات کی اور مسائل دریافت کیے۔ دورے کے موقع پر بی این پی گووادر کے ضلعی صدر کہدہ علی سمیت پارٹی کے دیگر اراکین بھی ان کے ہمراہ تھے۔
جامعہ گووادر مستقبل قریب میں پاکستان کے ٹاپ تعلیمی اداروں میں شمار ہوگی،میرحمل کلمتی

ٹیگز:
میرحمل کلمتی
