کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے سیکرٹری اطلاعات سردارسربلند جوگیزئی نے پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے تمام اضلاع کے صدور کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں پی پی پی ٹکٹ پر کامیاب امیدواروں کی فہرست فارم 16 کے ہمراہ صوبائی الیکشن سیل کو ارسال کریں،بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات میں بڑی تعداد میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی کامیابی عوام کے پارٹی پر اعتماد کا مظہر ہے۔ یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں سردارسربلند جوگیزئی نے کہا کہ بلوچستان میں ہونے والے حالیہ بلدیاتی انتخابات میں پیپلزپارٹی کے امیدوار بڑی تعداد میں کامیاب ہوئے ہیں تاکہ میڈیا رپورٹس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے کامیاب امیدواروں کی تعداد کم بتائی جارہی ہے جبکہ ہماری رپورٹس اسکے بالکل برعکس ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان میں دوسری بڑی سیاسی جماعت بن کر ابھری ہے بلدیاتی انتخابات میں عوام نے پیپلزپارٹی کے امیدواروں کو کامیاب کرکے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، صدر آصف علی زرداری کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے، بلوچستان کے عوام نے پیپلزپارٹی کے امیدواروں کو کامیاب کرکے ثابت کردیا کہ پیپلزپارٹی ہی بلوچستان کی عوامی جماعت ہے۔ سردار سربلند خان جوگیزئی نے پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے تمام اضلاع کے صدور کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں پی پی پی ٹکٹ پر کامیاب امیدواروں کی فہرست فارم 16 کے ہمراہ صوبائی الیکشن سیل کو ارسال کریں۔
پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان میں دوسری بڑی سیاسی جماعت بن کر ابھری ہے،سردارسربلند جوگیزئی

ٹیگز:
سردارسربلند جوگیزئی
