کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نیشنل پارٹی کے سربراہ و سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے سینئر سیاستدان اکرم شاہ کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ اکرم شاہ سنجیدہ و زیرک سیاسی رہنما تھے جنھوں نے ساری زندگی سیاسی عمل و جدوجہد میں گزاری اور پشتون عوام میں سیاسی آواز بلند کرنے کی کوشش کی۔ان کی رحلت سے پشتون قوم اور سیاسی عمل ایک سنجیدہ سیاستدان سے محروم ہوا۔نیشنل پارٹی اکرم شاہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار اور اس مشکل گھڑی میں اکرم شاہ کے خاندان سے دلی ہمدردی کرتی ہے۔
اکرم شاہ سنجیدہ و زیرک کی رحلت سے پشتون قوم اور سیاسی عمل ایک سنجیدہ سیاستدان سے محروم ہوگیا، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ

ٹیگز:
ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ
