کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) سماجی کارکن نمرہ ملک نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیارکر نے کے اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کی سما جی کارکن نمرہ ملک نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری،مرد حر سابق صدر و کو چیئرمن پی پی پی آصف علی زرداری،شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور،آصفہ بھٹو زرداری،صوبائی صدر چنگیز خان جمالی،سیکرٹری جنرل لالا روزی خان کاکڑ،سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند جوگیزئی،صوبائی خواتین وینگ کی ثناء درانی کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ساتھیوں سمیت پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔تقریب سے فائزہ خان پوپلزئی،حنا جاموٹ نے اور دیگر نے خطاب کیا۔اس موقع پر پی پی پی کی کارکن ثناء درانی نے نمرہ ملک اور انکی تمام ساتھیوں کو پاکستان پیپلز پارٹی میں باقاعدہ شمولیت پر خوش آمدید کر تے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ بلوچستان کے زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو بھٹو ازم سے روشناس کرائیں گے تاکہ وہ پی پی پی میں شامل ہوکر چیئرمن اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا بازو اور انکے جیالے بن سکیں۔ انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری ہی ملک کے نوجوانوں کے قیادت کے قابل اصل حقدار اور امید پاکستان ہیں۔
سماجی کارکن نمرہ ملک نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیارکر نے کے اعلان کر دیا

ٹیگز:
نمرہ ملک
