کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان امن جرگے کے سربراہ لالا یوسف خلجی نے کہا ہے کہ بلوچستان کی پسماندگی اور تعلیمی جہالت کے ذمہ دار نواب اورسردار ہیں عوام اب باشعور ہوچکے ہیں نوابوں اورسرداروں کو اب ہوش کے ناخن لینے چاہئے۔ یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں لالایوسف خلجی نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو75سالوں سے سرداروں اور نوابوں نے پسماندہ رکھا جن نوجوانوں کے ہاتھوں میں قلم اور کتاب ہونی چاہئے تھی وہ بندوق اٹھائے ہوئے ہیں جس سے صوبہ مزیدپسماندگی کاشکارہوا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے نوابوں اورسرداروں نے اقتدارمیں آکر عوام اور صوبے کو ترقی و خوشحالی دینے کی بجائے صرف اور صرف اپنے مفادات اٹھائے صوبے کے عوام آج بھی دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پڑھے لکھے نوجوان ہاتھوں میں ڈگریاں لیکر نوکریوں کیلئے دربدر کی ٹھوکریں کھارہے ہیں لیکن نوکریاں سرعام فروخت ہورہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے عوام اب باشعور ہوچکے ہیں وہ کسی کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے اور صوبے میں نوابی اورسرداری نظام کے خاتمے کیلئے عوام کوملکراپنا کرداراداکرنا ہوگا بصورت دیگرآنے والی نسلیں ہمیں کبھی بھی معاف نہیں کریں گی۔
عوام اب باشعور ہوچکے ہیں نوابوں اورسرداروں کو اب ہوش کے ناخن لینے چاہئے،لالا یوسف خلجی

ٹیگز:
لالا یوسف خلجی
