کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) اامیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ پارلیمان میں مظلوم بلوچستان کی آوازجماعت اسلامی ہے حکومت اور منتخب نمائندے بلوچستان سے کمانے والے ہیں بلوچستان پر خرچ کرنے،بلوچستان کے دکھ دردکو سمجھنے،بلوچستان کے وسائل بلوچستان پر خرچ کرنے والا نہیں جماعت اسلامی دیانت داراسلامی حکومت بنائیگی اور بلوچستان کے وسائل بلوچستان پر خرچ ہوگی ساحل ووسائل،لسانیت وفرقہ واریت اور دیگر خوشنمانعرے لگانے والوں نے عوام ونوجوانوں کے جذبات کو استعما ل کرکے خود پارلیمان تک پہنچ گیے انہیں عوامی مسائل حل کرنے سے کوئی سروکارنہیں۔انہوں نے کہاکہ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے گوادر کے سلگتے مسائل کے حل کیلئے بھر پور توانا آوازاُٹھایا انشاء اللہ بہت جلد عوام کے درمیان اور عوام کو غاصب حکمرانوں سے حقوق دلاکر رہیں گے۔ بلوچستان کے عوام نے جن کو ووٹ دیاوہی مسائل ومشکلات میں اضافے کا سبب بن رہے ہیں اسٹبلشمنٹ کیساتھ ملکر قومی وسائل لوٹے جارہے ہیں بھتہ خوری،عوام کے جذبات وعزت نفس سے کھیلنا،بدعنوانی،اقرباء پروری،کرپشن وکمیشن نے عوام کو نان شبینہ کے محتاج بنا دیے عوام نے سب کو آزما لیا صرف وعدے بے عمل نعرے اعلانات کے سوا کچھ نہیں ملا۔بلوچستان میں حکومت سیکورٹی فورسزواداروں اور حکومتی جبر، تشدد،طاقت کے منفی استعمال کی وجہ سے عوام میں سخت ردعمل پایاجاتاہے بلوچستان میں بدترین غربت بے روزگاری ہیں عوام نان شبینہ کے محتاج ہیں۔حکمرانوں کی ناکامی نااہلی کی وجہ سے بلوچستان کے معاشی سیاسی حالات خراب تر،بدامنی،نفرت،تعصب،ظلم وجبرلاقانونیت میں اضافہ ہوابلوچستان کے سلگتے مسائل اجاگر کرنے میں قومی میڈیا نے بھی صحیح کردار ادانہیں کیا جس کی وجہ سے حالات خراب تر ہوئے ہیں۔بارکھان جیسے واقعات میں بھی ہمارے حکمران انتظامیہ اور منتخب نمائندے ملوث ہیں عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالاجارہا ہے عوام کو غلام رکھنے کارویہ کب تک چلے گا۔
پارلیمان میں مظلوم بلوچستان کی آوازجماعت اسلامی ہے ، مولانا عبدالحق ہاشمی

ٹیگز:
مولانا عبدالحق ہاشمی
