کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی نے پاکستان پیپلزپارٹی سے این اے 265 کوئٹہ II کے ضمنی انتخابات میں حمایت کر نے کی درخواست کردی۔ ہفتہ کو ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری احمد علی کوہزاد کی سربراہی میں ایچ ڈی پی کے وفد نے پی پی پی پی کے صوبائی سیکرٹریٹ میں پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی ودیگر عہدیداروں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ملکی حالات اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ ملا قات میں ایچ ڈی پی کے مرکزی جنرل سیکرٹری احمد علی کوہزاد نے پاکستان پیپلز پارٹی سے این اے 265 کوئٹہ II کے ضمنی انتخابات میں ایچ ڈی پی کے امیدوار کی حمایت کی درخواست کی اور کہا کہ ہمیں قوی اْمید ہے کہ ہمیں یہاں سے خیر کی خبر ملے گی۔ اس موقع پر بات چیت کر تے ہوئے سر دار سر بلند خان جو گیزئی نے کہا کہ ہم نے ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کا موقف سنا ہے اس موقف کو اپنے پارٹی قائدین کے سامنے رکھیں گے، انہوں نے کہاکہ پارٹی کی اعلیٰ قیادت جو بھی فیصلہ کرے گی اس سے ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کو آگاہ کر دیا جائے گا۔ملا قات میں پیپلزپارٹی کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری غلام محی الدین رند، ڈپٹی اطلاعات سیکرٹریز قاسم خان اچکزئی، ملک زیشان حسین، فنانس سیکرٹری ملک عبدالحمید کاکڑ، رابطہ سیکرٹری ربانی خان خلجی، ریکارڈ سیکرٹری در محمد ہزارہ،میڈیا کوآرڈینیٹر حیات خان اچکزئی، آفس سیکرٹری اختر بلوچ،پیپلز سپورٹس اینڈ کلچر ونگ کے صدر شہزادہ خان کاکڑ، لورالائی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری عبدالغفور جعفر، ضلع موسی خیل کے صدر ایم ظاہر خان موسی خیل،صوبائی کونسل کے اراکین ندیم احمد خان، ملک عیسی ہزارہ،انجینئر ہادی عسکری،عصمت اللہ کاکڑ، پیپلز یوتھ کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات اسماعیل حقیار، صوبائی رہنما عیسی خان ہزارہ،ملک عبدالعزیز زرکون اورایچ ڈی پی کے نامزد امیدوار رضا ہزارہ، ماسٹر عبدال، یونس چنگیزی، عزیز اللہ ہزارہ بھی موجود تھے۔
ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی نے پیپلزپارٹی سے این اے 265 کوئٹہ II کے ضمنی انتخابات میں حمایت کرنے کی درخواست کردی

ٹیگز:
ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی
