کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بارکھان واقعے کے تینوں مقتولین کو مشرقی بائی پاس کے قبرستان میں سپرد خاک کردیاگیا تفصیلات کے مطابق بارکھان اندوہناک واقعہ کے تینوں مقتولین کی تدفین میں خان محمد مری اور مری قبیلے کے افرد نے شرکت کی۔
خان محمد مری کے دو بیٹوں اور نامعلوم خاتون کی لاش پانچ روز قبل بارکھان کے کنویں سے ملی تھی۔ تینوں افراد کے تقل کے خلاف مری اتحاد نے چار روز تک دھرنا بھی دیا تھا ۔

