کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سماجی رابطے کی ویب سایٹ (ایکس) پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ آج سانحہ کارساز میں شہید ہونے والے پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے جیالے شہید خلیل احمد سمالانی کے اہلِ خانہ سے ملاقات کی، جمہوریت اور عوامی خدمت کے لیے ان کی قربانی لازوال ہے۔ شہدا ہمارا فخر ہیں ان کے اہل خانہ کو بھی کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے، شہید کی خدمات کے اعتراف میں ان کی والدہ کے آنکھوں کا علاج، بھائی کے لیے سرکاری ملازمت اور بچوں کی کفالت کا اعلان کرتا ہوں۔
شہید خلیل احمد ہمارا فخر ہیں ان کے اہل خانہ کو بھی کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے،میر سرفراز بگٹی

ٹیگز:
شہید خلیل
