اسلام آباد( ڈیلی گرین گوادر) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدر سابق صوبائی وزیر شیخ جعفر خان مندوخیل کی وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف سے ملاقات بلوچستان اور ملکی سیاسی اور مجموعی صورتحال، پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدر سابق صوبائی وزیر شیخ جعفر خان مندوخیل نے جمعہ کو مسلم لیگ(ن) کے مرکزی صدر وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں بلوچستان اور ملکی سیاسی سمیت مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی فاقی حکومت اور مسلم لیگ(ن) کی ترجیحات میں شامل ہے بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے وفاقی حکومت تمام وسائل بروئے کار لائیگی اور ہر قسم کا تعاون کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت مشکل حالات سے گزرہا ہے کئی دہائیوں سے لئے گئے قرض کی وجہ سے آج ہمیں ڈیفالٹ کے خطرے سمیت شدید معاشی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے حکومت نے ان حالات سے نکلنے کے لئے سخت فیصلے کئے ہیں جنکے ثمرات جلد آنے شروع ہوجائیں گے اور ہم مشکل دور سے سرخرو ہوکر نکلیں گے۔ ملاقات کے دوران شیخ جعفر خان مندوخیل نے وزیراعظم کو بلوچستا ن کی سیاسی اور پارٹی صورتحال سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں مسلم لیگ(ن) کو فعال کر یں گے اور صوبے کے الیکٹ ایبلز سمیت قدر آور شخصیات کو شامل کر کے پارٹی کو پہلے کی پوزیشن پر بحال کریں گے۔وزیراعظم نے شیخ جعفر مندوخیل کو صوبے میں پارٹی کو مضبوط اور مستحکم کرنے کے لئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
شیخ جعفر خان مندوخیل کی وزیراعظم سے ملاقات ، سیاسی اور مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال

ٹیگز:
وزیراعظم
