اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) ڈپٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی کی سربراہی میں سپیشل کمیٹی میں اراکین بلوچستان نے کہا ہے کہ بجلی فراہمی میں بہتری اور سیلاب کے تناظر میں دسمبر 2022 تک کے بجلی بل معاف کئے جائیں۔ڈپٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی سر دار با بر مو سیٰ خیل کی سربراہی میں سپیشل کمیٹی کا پاور ڈویژن میں اجلاس وزیر دفاع خواجہ آصف کی زیر صدارت ہوا جس میں کمیٹی کو بلوچستان کے توانائی اور گیس شعبے کے مسائل پر بریفنگ دی گئی۔ وزیر دفاع نے کہاکہ مل بیٹھ کر تمام مسائل کا حل یقینی بنائیں گے۔ اراکین بلوچستان اسمبلی نے کہاکہ بجلی فراہمی میں بہتری اور سیلاب کے تناظر میں دسمبر 2022 تک کے بجلی بل معاف کئے جائیں۔ وزیر توانائی خرم دستگیر خان نے کہاکہ بلوچستان کے نمائندوں کی سفارشات وزیراعظم کے سامنے رکھی جائیں گے،بجلی کے معاملات کا تفصیلی جائزہ لینے کے لیے خرم دستگیر کوئٹہ کا دورہ کریں گے۔اجلاس میں وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر، وزیر مملکت ڈاکٹر مصدق ملک، چیئرمین نیپرا، وزیر مملکت ہاشم نوتیزء،وفاقی سیکرٹری پاور، سیکرٹری خزانہ،سیکرٹری پیٹرولیم، بلوچستان اسمبلی کے اراکین و صوبائی وزرا، اپوزیشن لیڈر بلوچستان اسمبلی، سیکرٹری بلوچستان انرجی ڈیپارٹمنٹ اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
بجلی فراہمی میں بہتری اور سیلاب کے تناظر میں دسمبر 2022 تک کے بجلی بل معاف کیے جائیں،اراکین بلوچستان

ٹیگز:
اراکین بلوچستان
