کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ء ارباب غلام محمد کاسی ایڈوکیٹ جاں بحق ہو گئے۔ پو لیس کے مطابق منگل کو کوئٹہ کے نواحی علا قے کچلاک میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ء ارباب غلام محمد کاسی ایڈوکیٹ کو ہلاک کر دیا لاش ویرانے میں پھینک کر فرار ہو گئے۔ پو لیس نے لا ش کو تحویل میں لیکر ہسپتال پہنچا کر ضروری کروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی اور مزید کاروائی شروع کر دی۔
کوئٹہ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ء جاں بحق

ٹیگز:
فائرنگ
