ژوب (ڈیلی گرین گوادر) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبد الحق ہاشمی نے اسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہتمام احباب کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سب سے باکردار،ہنرمند،صلاحیتوں سے مزئیں،نیک سیرت بڑی تنظیم اسلامی جمعیت طلبہ ہے جس تعلیمی ادارے میں اسلامی جمعیت طلبہ کی وجود ہو وہاں پر سیکولرزم،لادین قوتیں خوف کا شکار ہوتی ہے انہوں نے وقت کے ساتھ معاشرے کو بیوروکریٹس،ڈاکٹر،انجینئر، سیاست دان،اچھے اچھے وکلاء فراہم کئے ہیں جسکی وجہ سے کوئی اس بات سے انکاری نہیں اور یہ وقت کی ضرورت بھی ہے۔اور یہ سوشل میڈیا پر بھی انتہائی محنت کرکے طلبہ کی حوصلہ افزائی کریں اور انہیں معاشرے کے نیک سیرت جوانوں کے صف میں کھڑا کریں گے، پروگرام سیڈپٹی جنرل سیکرٹری مرتضیٰ خان کاکڑ، امیرجماعت اسلامی ژوب مولانا عبدالناصر،مولوی مولاداد،عبداللہ شاکر،محمدحسن،احباب صدر حمیداللہ،اعجاذ احمد،امیرجہان،اور دیگر احباب جمعیت نے خطاب کیا اور اپنے ماضی کی یادوں کو تاذہ کیا اسلامی جمعیت طلبہ کے ساتھیوں نے شرکاء کے لئے کھانے کا بندوست بھی کیا اور آخر میں صحافی حضرات احباب جمعیت کا شکریہ ادا کیا۔
پاکستان میں طلبہ کی سب سے بڑی تنظیم اسلامی جمعیت طلبہ ہے، مولانا عبدالحق ہاشمی

ٹیگز:
مولانا عبدالحق ہاشمی
