خضدار(ڈیلی گرین گوادر)نیشنل پارٹی اور بی ایس او (پجار) کے زیر اہتمام سانحہ بارکھان کے خلاف احتجاجی ریلی اور پریس کلب کے سامنے مظاہرہ احتجاجی ریلی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر عبدالحمید ایڈووکیٹ کی قیادت میں نیشنل پارٹی و بی ایس او کے ضلعی سیکرٹریٹ سے برآمد ہوئی ریلی کے شرکا مختلف شاہراوں سے ہوتے ہوئے پریس کلب کے سامنے پہنچ کر مظاہرہ کی شکل اختیار کی مظاہرین ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر سانحہ بارکھان سردار عبدالرحمن کھیتران اور بلوچستان حکومت کے خلاف نعرے درج تھے مظاہرین سے نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر عبدالحمید ایڈووکیٹ،سابق مئیر خضدار و نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما میر عبدالرحیم کرد،بی ایس او کے سنٹرل کمیٹی کے رکن شکیل بلوچ،نیشنل پارٹی ضلع خضدار کے جنرل سیکریٹری عبدالوہاب غلامانی،تحصیل نال کے صدر واجہ خدا بخش بلوچ،تحصیل خضدار کے صدر انور رخشانی،بی ایس او اور نیشنل پارٹی کے رہنماوں عبدالحمید کھیازئی،منیر احمد مری،عبدالرحیم مری،کریم جتک،نوید بلوچ نے خطاب کیا مقررین نے کہا کہ سانحہ بارکھان انتہائی دلخراش واقعہ ہے جس میں ایک قبائلی سردار براہ راست ملوث ہے مارے جانے والے تمام افراد مبینہ طور پر قبائلی سردار کے نجی جیل میں تھے صوبائی حکومت بھی اس معاملے میں فریق نظر آ رہی ہے متعلقہ سردار و صوبائی وزیر کو گرفتار کر کے مہمانوں کی طرح رکھا گیا ہے بارکھان میں سردار کے ہاتھوں یہ تین افراد قتل نہیں ہوئے بلکہ یہ بے گناہ افراد کے قتل کا وہ تسلسل ہے جسے متعلقہ با اثر شخصیت نے سالوں سے شروع کر رکھا ہے مقررین نے صوبائی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت نامزد ملزم کی گرفتاری میں کاہلی کا مظاہرہ کیا مقدمہ متعلقہ ملزم کے خلاف درج کرنے کے بجائے نا معلوم افراد کے خلاف درج کیا حالانکہ مقتولین کے ورثا چیخ چیخ کر یہ دہائی دے رہے ہیں کہ مقتولین سردار عبدالرحمن کے مبینہ طور پر نجی جیل میں تھے اور اسی سردار نے انہیں قتل کیا ہے اس کے باوجود ایف آئی آر نا معلوم افراد کے خلاف درج کرنا افسوسناک ہے کسی بھی حکومت کی یہ زمہ داری ہے کہ وہ عوام الناس کو تحفظ دے انصاف فراہم کرے اگر تحفظ نہیں دے سکتی تو ایسی حکومت کو بلوچستان کے لوگوں پر حکومت کرنے کا کوئی حق حاصل نہیں جب نیشنل پارٹی کی حکومت تھی متعلقہ سردار کے مظالم ریاستی رٹ قائم کر کے نہ صرف رواکھا گیا بلکہ ان مظالم کی پاداشت میں انہیں پابند سلاسل کر کے لوگوں کے حقوق دلائی موجودہ حکومت جانب داری ترک کرکے ملزم کو شاہی مہمانوں کی طرح نہ رکھے بلکہ متاثرین کو انصاف دلاتے ہوئے ملزم کو کیفرکردار تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کرے احتجاجی مظاہرے کے بعد مظاہرین پر امن طریقے سے منتشر ہو گئے۔
خضدار،نیشنل پارٹی وبی ایس او پجار کا سانحہ بارکھان کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

ٹیگز:
خضدار
