قلات(ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنرقلات منیراحمددرانی کا پچاس بستروں پر مشتمل آغا عبدالکریم خان ہسپتال کا تفصیلی دورہ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر منیراحمددرانی نے آغا کریم خان ہسپتال کا تفصیلی دورہ کیا میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کریم خان ہسپتال ڈاکٹر علی اکبرنیچاری نے ڈپٹی کمشنر کو ہسپتال کا دورہ کرایا اور تفصیلی بریفنگ دی ڈپٹی کمشنر نے اوپی ڈی وارڈز ایکسرے روم لیبارٹری ڈائلاسز روم ایم ای آرسی روم ادویات اسٹور کا جائزہ لیا اور ہسپتال کو فراہم کردہ جدید مشینری کا جائزہ لیا ہسپتال میں زیرتعمیر بلڈ بینک فیملی کوارٹرزاور دیگر تعمیراتی کام کا بھی جائزہ لیا ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ آغاکریم خان ہسپتال میں جدید مشینری موبائل ایکسرے مشین ڈائلاسز مشین آپریشن تھیٹر میں جدید مشینری موجودہیں مگر انکو چلانے کیلئے ٹیکنیکل اسٹاف دستیاب نہیں ہے سرجن ڈاکٹرز اور دیگر اسٹاف کی کمی کو جلداز جلد پورا کرنے کیلئے حکام بالا سے خط وکتابت کررہے ہیں ڈاکٹروں کی کمی کو جلد از جلد پورا کیا جائیگا لوگوں کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے ضلعی انتظامیہ قلات تمام تر وسائل بروے کار لارہا ہے.
ڈپٹی کمشنرقلات منیراحمددرانی کا پچاس بستروں پر مشتمل آغا عبدالکریم خان ہسپتال کا تفصیلی دورہ

ٹیگز:
ڈپٹی کمشنرقلات
