لاہور (ڈیلی گرین گوادر) وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ عمران خان اور پرویزالہٰی کو مبارکباد، ایک جیسے اکٹھے ہوگئے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بولے کہ عمران خان اپنی ضمانتیں اور ساتھیوں کو جیل بھجوا رہے ہیں۔ ہم تو سولہ، سولہ ماہ پریشان نہیں ہوئے، آپ تو تیسرے چوتھے دن رونے لگ جاتے ہیں۔
خواجہ سعد رفیق بولے کہ سیاسی انتقام کا سلسلہ ختم ہونا چاہئے، مجھے نہیں پتہ حکومت کی کیا حکمت عملی ہے۔ تحریک انصاف کا مستقبل پرویزالہیٰ کے ساتھ ہے۔

