کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ڈی آئی جی پو لیس لورالائی رینج نے بارکھان واقعے سے متعلق ابتدائی رپورٹ آئی جی پو لیس بلو چستان عبد الخا لق شیخ کو بھجوادی۔ڈی آئی جی لورالائی رینج کی ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا کہ خاتون سمیت 3افراد کی لاشیں ضلع بارکھان کے علاقے سوئمن میں غیر آباد کنویں سے برآمد کی گئیں،تینوں لاشوں کی شناخت کرلی گئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ قانونی کاروائی کے بعد لاشوں کو عبدالقیوم بجارانی مری کے حوالے کر دیا گیا۔عبدالقیوم نے پولیس کو بتایا ہے کہ واقعہ کی ایف آئی آر درج کی جائے، عبدالقیوم بجارانی کے مطابق خان محمد مری نے 18 جنوری کو ایک درخواست دی تھی، درخواست میں موقف تھا کہ اس کی بیوی اور بچے سردار عبدالرحمن کھیتران کے نجی جیل میں قید ہیں، حکام بالا کی ہدایت پر پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے تمام تر اقدامات اٹھائے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ پولیس کو مغویان سے متعلق کوئی ٹھوس شواہد نہ مل سکے،لواحقین کی جانب سے مقدمہ درج ہونے پر ملزمان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جارہی ہے۔
ڈی آئی جی پو لیس لورالائی نے بارکھان واقعے کی ابتدائی رپورٹ آئی جی پو لیس بلو چستا ن کو بھجوادی

ٹیگز:
آئی جی پو لیس بلو چستا ن
