کراچی (ڈیلی گرین گوادر) محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) کراچی نے آن لائن اسلحہ فروخت کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق خیبرپختونخوا سے اسلحہ لانے والے نظر شاہ اور محمد شاہد کو پیر آباد سے گرفتار کیا گیا۔ ملزمان سے دو پستول سمیت ایک نائن ایم ایم پستول بھی برآمد کرلی گئی۔حکام کے مطابق ملزمان نے اسلحے کی فروخت کے لیے فیس بک پیج بھی بنا رکھا تھا۔ اسلحہ پسند کرنے کے بعد تمام معاملات واٹس ایپ پر طے کیے جاتے تھے۔
اسلحے کی قیمت طے ہونے کے بعد 10 فیصد ادائیگی آن لائن کی جاتی تھی جبکہ اسلحہ کورئیرکمپنی کے ذریعے ملک بھرمیں سپلائی کیا جاتا تھا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ کوریئر کمپنی ایک پستول کی ڈلیوری پر 10 ہراز روپے وصول کرتا تھا۔ ڈلیوری ہونے کے بعد باقی رقم ادا کی جاتی تھی ملزم نظر شاہ اس سے قبل بھی اسلحہ لاچکا ہے گرفتار ملزم محمد شاہد نے آن لائن 30 ہزار روپے ادا کیے تھے۔

