کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ( پی او ) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں صوبائی حکومت ایک اور کامیابی حاصل کی ، گزشتہ روز وزیراعلیٰ کو مینیجنگ ڈائریکر ایس ایم ایل محمد رازق سنجرانی نے 2.5 ارب روپے کا چیک پیش کر دیا۔ سیندک میٹل لمیٹڈSML نے آغاز حقوق بلوچستان کے تحت بلوچستان کو اس کے حصہ کی ادائیگی کر دی حکومتی ذرائع کے مطابق چیک کی ادائیگی وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس کے صوبے کے وسائل کے تحفظ کے اصولی موقف کی تائید ہے ، واضح رہے کہ وزیراعلیٰ کی کوششوں سے سیندک میٹل لمیٹڈ بورڈ کی فنانس کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا۔ اجلاس میں بلوچستان کو حقوق بلوچستان کے تحت صوبے کو اس کے حصہ کی ادائیگی کی منظوری دی گئی تھی۔ اس موقع پر سینئر صوبائی وزیر منصوبہ بندی و نور محمد دمڑ ، وزیر خزانہ انجینئر زمرک خان اچکزئی اور وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری عمران گچکی بھی موجود تھے ۔
سیندک میٹل لمیٹڈ نے حقوق آغاز بلوچستان کے تحت حکومت بلوچستان کو اس کے حصے کی ادائیگی کردی

ٹیگز:
سیندک میٹل لمیٹڈ
