کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی ہدایت پر وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری عمران گچکی کی زیر صدارت میڈیکل کالجز میں داخلوں سے متعلق ہونے والے جائزہ اجلاس میں تعلیمی سال 2021-22میں میڈیکل کالجز میں داخلے سے محروم رہ جانے والے طلبہ و طالبات کے میڈیکل کالجز میں داخلے کے لئے کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا کمیٹی میں وزیراعلیٰ کے کوآرڈینیٹر بابر یوسفزئی، محکمہ صحت کے نمائندوں اور سابق پرنسپل بی ایم سی شبیر لہڑی سمیت طلباء کے نمائندے شامل ہوں گے کمیٹی داخلوں کے معیار سے متعلق اہلیت اور میرٹ کے حوالے سے اپنی ٹھوس سفارشات مرتب کرکے پیش کرے گی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل سیکرٹری نے کہا کہ وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی خواہش ہے کہ میڈیکل کالجز میں داخلوں سے محروم رہ جانے والے طلباء و طالبات کے داخلوں کا ٹھوس حل نکالا جائے انہوں نے کہا کہ ہم سب یہاں پر طلباء کے مسائل کے حل کے لیے بیٹھے ہیں اور ہم کسی بھی صورت کسی طالب علم کو محروم نہیں رکھنا چاہتے کیونکہ یہاں کے طلباء ہمارے اپنے طلباء ہیں اور ہم اس حوالے سے پاکستان میڈیکل کمیشن اور پی ایم ڈی سی تک بھی اپنی موثر آواز پہنچائیں گے اور طلباء کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔ سیکرٹری صحت صالح محمد ناصر، پرنسپل بولان میڈیکل کالج ظاہر خان مندوخیل اور دیگر متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
میڈیکل کالجز میں داخلوں سے محروم رہ جانے والے طلباء و طالبات کے داخلوں کا ٹھوس حل نکالا جائے،عمران گچکی

ٹیگز:
عمران گچکی
