کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) حکومت بلوچستان نے شام کے زلزلہ متاثرین کے لئے امدادی سامان اور میڈیکل ٹیم بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی جانب سے محکمہ صحت اور پی ڈی ایم اے کو ضروری اقدامات کی ہدایات جاری کی گئیں ہیں وزیراعلیٰ کی ہدایت پر پرنسپل سیکریٹری عمران گچکی نے شامی سفیر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور شامی سفیر کو وزیراعلی کا خیر سگالی پیغام دیا انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام اور حکومت اس مشکل گھڑی میں متاثرہ شامی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں صوبائی حکومت محدود وسائل اور صوبے میں سیلاب سے پیدا مسائل کے باوجود بھی شامی بھائیوں کی مدد کے لئے پر عزم ہے۔
حکومت بلوچستان کاشام کے زلزلہ متاثرین کے لئے امدادی سامان اورمیڈیکل ٹیم بھجوانے کا فیصلہ

ٹیگز:
حکومت
