کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق خواتین سمیت چارافرادزخمی ہو گئے۔ پو لیس کے مطابق ہفتہ کو کوئٹہ کے علا قے جناح روڈ سلیم کمپلکس کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے عبد اللہ نا می شخص جاں بحق جبکہ نور احمد،سر دار، رقیہ بی بی اور ذاکرہ بی بی زخمی ہو گئے۔ پو لیس نے لاش اور زخمیوں کو فوری طورپر طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا مزید کاروائی جا ری ہے۔
کوئٹہ،سلیم کمپلکس کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 1 شخص جاں بحق،خواتین سمیت چارافرادزخمی

ٹیگز:
فائرنگ
