کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوامی قوت سے اقتدار حاصل کیا ہے اور آئندہ بھی عوامی قوت اور ووٹ کی طاقت سے اقتدار حاصل کریگی،کارکنان الیکشن کمیشن کے ہدایات کے مطابق الیکشن فہرستوں میں ووٹرز کے اندراج میں بڑچڑھ کر حصہ لیں اور حلقہ بندیوں پر خصوصی توجہ دیں ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے رہنماء سردار شکیل دہوار سمیت صوبے کے مختلف علاقوں سے آئے وفود سے بات چیت کرنے ہوئے کیا سابق وزیر اعلیٰ نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا کہ موجودہ حکومت نے مہنگائی کے ریکارڈ توڑ دیئے ملک بھر میں شہری نان شبینہ کے محتاج ہوچکے ہیں اور آئے روز مہنگائی کے ہاتھوں شہر ی خود کشی پر مجبور ہوچکے ہیں انھوں نے کہا کہ تبدیلی کے نعرے لگانے والے خاموش ہوچکے ہیں لیکن اب عوام تبدیلی کے نعرے لگارہی ہے کیونکہ عوام اب چھور دروازے سے داخل ہونیوالوں سے نجاد چاہتی ہے انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوامی قوت سے اقتدار حاصل کیا ہے اور عوامی مسائل کے حل کیلئے اقدامات کئے، تاریخ گواہ ہے کہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت نے نہ صرف نوجوانوں کو روزگار کے موقع میسر ہوئے بھی مہنگائی کے خاتمے کیلئے اقدامات بھی کیئے گئے اور مستقبل میں بھی عوامی قوت اور ووٹ کے ذریعے اقتدار حاصل کریگی انھوں نے وفود کو ہدایات کیں کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے ووٹر لسٹوں میں اندراج اور حلقہ بندیوں پر توجہ دیں تاکہ پیپلز پارٹی آئندہ انتخابات میں کلین سوئپ کرے۔
پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوامی قوت سے اقتدار حاصل کیا ہے، نواب ثناء اللہ زہری

ٹیگز:
نواب ثناء اللہ زہری
