ڈیرہ اللہ یار (ڈیلی گرین گوادر) ڈیرہ اللہ یار میں مقامی پٹرول پمپ سے ڈکیتی میں ملوث ملزمان کے خلاف پولیس اور سی آئی اے کا مشترکہ کریک ڈاون، بدنام زمانہ ڈکیت گروپ کے دو اہم کارندوں کو گرفتار کرکے ڈکیتی شدہ رقم، پستول اور مسروقہ موبائل برآمد کر لیے، ایس ایس پی جعفرآباد نے کہا ہے کہ علاقے میں امن امان کی صورتحال کو بحال رکھنے اور عوام کے جان و مال کی حفاظت کے لیے پولیس متحرک ہے، جرائم پیشہ افراد کو زیر زمین بھی چھپنے نہیں دینگے، ڈکیتی میں بین الصوبائی ڈکیت گروپ ملوث ہے، مزید ملزمان کی گرفتاری بھی جلد متوقع ہے، تفصیلات کے مطابق: ایس ایس پی جعفرآباد سردار حسن خان موسیٰ خیل نے ایس ایچ او گل حسن بہرانی، سی آئی اے انچارج ڈیرہ اللہ یار طارق حسین مری، طارق بہرانی، عبدالجبار پیچوہا، غلام حسین جمالی، محمد اشرف مگسی و دیگر کے ہمراہ پرہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ڈیرہ الٰہ یار کے جمالی بائی پاس پر واقع مقامی پٹرول پمپ سے چند روز قبل ڈکیتی میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس اور سی آئی اے کی مشترکہ ٹیموں نے جدید ٹیکنالوجی سی ڈی آر اور جیو فینسنگ کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے دو اہم اور مرکزی ملزمان ریاض اور اسماعیل سبھایو کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان کا تعلق بین الصوبائی ڈکیت گروپ ست ہے، ملزمان سندھ اور بلوچستان میں ڈکیتی و راہزنی کی مختلف وارداتوں میں ملوث رہے ہیں، ملزمان کے قبضے سے ڈکیتی شدہ ساڑھے چھ لاکھ روپے کی رقم سے ابتدائی طور پر ڈھائی لاکھ روپے، ایک پستول، متعدد موبائل فون اور موٹرسائیکل برآمد کر لیے گئے، ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے ڈکیتی میں ملوث ہونے کا اعتراف بھی کیا اور اپنے دیگر ساتھیوں کی نشاندہی بھی کی، دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس اور سی آئی اے پر مشتمل اسپیشل ٹیم کام کر رہی ہے جلد دیگر ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا جائیگا، جعفرآباد میں امن امان کی بحالی اور عوام کے جان و مال کی حفاظت کے لیے پولیس متحریک ہے، ملزمان کہیں بھی چھپ جائیں یا زیر زمین چلے جائیں انہیں ڈھونڈ نکالیں گے اور قانون کی گرفت میں لائیں گے، پولیس اپنے فرائض سرانجام دے رہی ہے، عوام پولیس کے ساتھ دوستانہ ماحول کو برقرار رکھیں تو جرائم پر قابو پانا مشکل نہیں ہوگا۔
ڈیرہ اللہ یار پولیس اور سی آئی اے کا مشترکہ کریک ڈاون، پستول اور مسروقہ موبائل برآمد

ٹیگز:
پولیس
