کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علمااسلام کے پارلیمانی لیڈر اور اپوزیشن لیڈر بلوچستان اسمبلی ملک سکندرخان ایڈوکیٹ نے کہاہے کہ منصب اور اقتدار آسائش نہیں آزمائش ہوتی ہے بحیثیت مسلمان ہر معاملے میں اسلامی تعلیمات کی پیروی لازمی ہے عوامی مسائل سے بے خبر نہیں یقین دلاتے ہے انہیں مایوس نہیں کرینگے بنیادی مسائل کا حل اولین ترجیح ہے محدود فنڈز کے باوجود مسائل پر قابو پانے کی کوشش کررہے ہیں مخالفین کے منفی پروپیگنڈوں کا جواب کارکردگی سے دینگے ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے حلقہ انتخاب کے مختلف علاقوں نواں کلی ٹیچرزکالونی شلگزئی سکیم وحدت سکیم ترین شہر ہوتک اسٹریٹ کے دورے کے دوران لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی اس موقع پر جمعیت علمااسلام زرغون آباد یونٹ کے حافظ عبدالقادر مندوخیل نور حسن ہوتک اور دیگر مقامی زمہ داران سمیت کثیر تعداد میں کارکنان بھی موجود تھے انہوں نے کہاکہ نسلی امتیاز کے بغیر انسانیت کی خدمت ہمارا نصب العین ہے مذہب قومیت اور رنگ ونسل کے تفریق کیئے بغیر عوامی خدمت کرتے رہیں گے جمعیت علمااسلام کے منتخب نمائندے عوامی مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں۔
مذہب قومیت اور رنگ ونسل کے تفریق کیئے بغیر عوامی خدمت کرتے رہیں گے ، ملک سکندر ایڈووکیٹ

ٹیگز:
ملک سکندر ایڈووکیٹ
