کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان نیشنل پارٹی کے سابق سینیٹر ثنا بلوچ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کہا ہے کہ بلوچستان، جو پاکستان کے ماتھے کا چمکتا ہوا جوہر ہے، چھ دہائیوں سے ملک کی صنعت اور گھروں کو توانائی فراہم کر رہا ہے، مگر کوئٹہ، مستونگ، قلات، زیارت اور دیگر سرد علاقوں کے لوگ اب بھی گیس اور بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں۔ثنا بلوچ نے کہا کہ یہ صرف سردیوں کی ٹھنڈ کا مسئلہ نہیں، بلکہ تعلیم، صحت اور بنیادی ڈھانچے میں مسلسل نظراندازی کی کہانی ہے۔ پاکستان کا حصہ ہونے کے باوجود یہاں کے عوام وہ سہولتیں حاصل نہیں کر پا رہے جو ملک کے دیگر شہروں میں معمول بن چکی ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ بلوچستان کے عوام نے صبر کی انتہا کر دی ہے، اور یہ ناانصافی جلد ختم ہونی چاہیے۔
بلوچستان 6دہائیوں سے ملک کو توانائی دے رہا ہے، لیکن لوگ بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں، ثنا بلوچ

ٹیگز:
ثنا بلوچ
