اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سابق صدر آصف زرداری پر قتل کی سازش کے الزام سے متعلق کیس میں شیخ رشید کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری مسترد کردی۔جوڈیشل مجسٹریٹ عمرشبیر نےمحفوظ فیصلہ سنا دیا، عدالت نے اپنے فیصلے میں شیخ رشید کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہےکہ شیخ رشید این اے 60 اور این اے 62 کے ضمنی انتخابات میں کاغذات نامزدگی پر دستخط کے لیے درخواست دائرکرسکتےہیں۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں شیخ رشید کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ عمرشبیر نےکی۔
شیخ رشید کی درخواست ضمانت مسترد

ٹیگز:
شیخ رشید
