کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) پشتونخواملی عوامی پارٹی ضلع کوئٹہ کے شہید عثمان لالا علاقائی یونٹ، عثمان آباد علاقائی یونٹ کے جاری کردہ مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے مختلف علاقوں، محلوں میں چوری وڈکیتی کی وارداتوں کے باعث شہری جان ومال کے سنگین مسئلے سے دوچار ہیں، گن پوائنٹ پر سرعام شہریوں کو لوٹا جارہا ہے، گھروں میں گھسنے، دکانوں کو لوٹنے کی وارداتوں میں بے تحاشا اضافہ ہوچکا ہے۔گزشتہ دنوں پارٹی کے علاقائی رہنماء کے گھر پر چوروں کی ڈکیتی کو ناکام بنایا گیا اور اس کے علاوہ چوروں کا یہ گروہ مسلح ہوکر انتہائی دیدہ دلیری کے ساتھ ہر گھر میں گھسنے، ڈکیتی کی واردات کرنے، گلی محلوں میں موٹر سائیکل، نقدی، موبائل چھیننے پر مبنی جرائم کے مرتکب ہورہے ہیں لیکن متعلقہ پولیس تھانہ ان سرگرم جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کرنے میں تاحال ناکام ہے۔ بیان میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ پولیس اپنی گشت بڑھا کر عام شہریوں کو تنگ کرنے کی بجائے جرائم پیشہ عناصر کو کیفرکردار تک پہنچائیں۔
چوری وڈکیتی کی وارداتوں کے باعث شہری جان ومال کے سنگین مسئلے سے دوچار ہیں ، پشتونخوا میپ

ٹیگز:
پشتونخوا میپ
