سنجاوی (ڈیلی گرین گوادر) سنجاوی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔لیویز ذرائع کے مطابق سنجاوی کے علاقے پوئی شریف میں مسلح افراد نے عزیزاللہ ولد پائیدین دمڑ کو گولیاں مار کر قتل کردیا۔ لیویز نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعدلاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی مزید کاروائی جا ری ہے۔
سنجاوی ، فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

ٹیگز:
فائرنگ
