نصیر آباد(ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علما اسلام (ف)کے مرکزی رہنما رکن صوبائی اسمبلی سابق وزیر اعلی بلوچستان چیف آف ساروان نواب محمد اسلم رئیسانی نے کہاہے کہ سیاست سمیت تمام اداروں میں ہمیشہ اسٹیبلشمنٹ کا تمام معاملات میں مداخلت رہا ہے جس کے باعث جمہوریت خسارے میں رہ ہے ریاست کی استحکام اور مضبوطی کے لیے تمام اداروں کو آئین پاکستان کے دائرکار میں رہتے ہوئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ملکی معیشت کی تباہی کا زمہ دار ماضی کی حکومت عمران کی ہے جس نے آئی ایم ایف سے کڑی شرائط پر معاہدے کرکے پاکستانی معیشیت کو ڈبو دیا گیا ہے جسکے نتائج آج ہم مہنگائی اور بے روزگاری سمیت دیگر حالات کی صورت میں بھگت رہے ہیں وفاق کو چائیے کہ وہ صوبوں کو ان کے جائز حقوق دیں تاکہ بلوچستان کے لوگوں کا مداوا ہو سکے انہوں نے کہا کہ جرنل پرویز مشرف کی اللہ پاک مغفرت فرمائے انہوں نے اپنے دور اقتدار میں بلوچستان کی عوام کے ساتھ جو ذیادتیاں کیں ان کو کبھی بھی بھلایا نہیں جا سکتا جسکی غلط پالیسیوں کے سبب آج بلوچستان کے عوام کو مسائل اور مشکلات کا سامنا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نصیرآباد کی معروف قبائلی شخصیت حاجی عبدالصمد لہڑی کی جانب سے دئیے گئے ظہرانے کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیانواب محمد اسلم ریئسانی نے کہا کہ عام انتخابات آئین کے مطابق ہونگے نہ کہ کسی کی خواہش کے مطابق اور حکومت کو اپنی آئینی مدت پوری کرنی چائیے موجودہ حالات میں عوام انتخابات ہوتے ہوئے نظر نہیں آ رہے کیونکہ ملک کی معیشت غیر مستحکم ہے انتخابات کے لیئے اربوں روپے کے اخراجات کی ضرورت ہوتے ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں سیاست کے بجائے جو انتقامی کاروائیاں ہو رہی ہیں اس پالیسی کو ترک کرنا ہو گا تاکہ تمام سیاسی اسٹیک ہولڈر کو مل کر ملک کو بھنور سے نکالنا ہوگا جمعیت علما اسلام عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرے گی ہمیشہ عام انتخابات میں بلوچستان میں اسٹیبلشمنٹ کا کردار رہا ہے جس کے باعث کسی بھی جماعت کا واضع اکثریت سے جیتنا قبل از وقت مشکل ہے انہوں نے کہا کہ کچھی بھاگ ناڑی کے سانحے پر افسوس ہے 4 افراد کے قتل کرنے کے واقع کی مذمت کرتا ہوں ایک سازش کے تحت قبائلی امن کو خراب کر کے دشمنی کو ہوا دی جا رہی ہے ایسے واقعات کے سدباب کے لیئے تمام قبائل کو مل کر کردارادا کرنا ہوگا۔
ایک سازش کے تحت قبائلی امن کو خراب کرکے دشمنی کو ہوا دی جا رہی ہے ، نواب اسلم رئیسانی

ٹیگز:
نواب اسلم رئیسانی
