کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نیشنل پارٹی کوئٹہ کا اجلاس زیر صدارت قائمقام صدر حنیف کاکڑ مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔اجلاس میں نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر ڈاکٹر اسحاق بلوچ مرکزی جوائنٹ سیکرٹری عبدالرسول بلوچ مرکزی ریسرچ سیکرٹری آغا گل سمیت کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے ارکان مرکزی کابینہ و کمیٹی صوبائی کابینہ و ورکنگ کمیٹی ضلعی کابینہ و تحصیل کابینہ اور سینئر دوستوں نے شرکت کی۔اجلاس کے مطابق حلقہ این اے 265 کوئٹہ سٹی کے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں بروز ہفتہ شام 3 بجے پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر میر کبیر احمد محمد شہی کی صدارت اجلاس منعقد ہوگا۔اور ضمنی انتخابات کے حوالے مشاورت و تجاویز کو زیر غور لاکر لائحہ عمل ترتیب دیا جائے گا۔رہنماوں نے کہا کہ کوئٹہ کا کوئی پرسان حال نہیں،گیس بجلی اور پانی سے مکمل محروم شہر بن گیا یے۔شہرکھنڈرات کی شکل اختیار کرچکی ہے۔اسٹریٹ کرائمز و بدامنی نے عوام کو غیر محفوظ بنادیاہیں۔ٹریفک کی ناقص نظام نے شہریوں کو نفسیاتی مریض بنا دیا ہے۔اور اس بدقسمت شہر میں 9 صوبائی اسمبلی کے اور 3 قومی اسمبلی کے نمائندے عوام کی نمائندگی کے دعوے دار ہے۔لیکن عمل میں وہ عوام سے لاتعلق ہوگئے ہیں اور زاتی مفادت و مراعات میں مصروف عمل ہیں اور عوامی فنڈز کو کرپشن و کمیشن کی نزر کرتے ہوئے اربوں کی جائداد کی ملکیت کے مالک بن چکے ہیں۔رہنماوں نے کہا کہ کوئٹہ میں حقیقی سیاسی جماعت کی ضرورت ہے۔جو کوئٹہ اور اس کے عوام کو اپنا سمجھے اور کوئٹہ میں تمام قوموں و مکتبہ فکر کے لوگوں کو اکھٹا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہو۔اور عوام کی خدمت کو ترجیح دے۔نیشنل پارٹی ہی واحد سیاسی جماعت ہے جو کوئٹہ کے عوام کی حقیقی نمائندگی کرنے کی اہلیت رکھتی ہے۔اس موقع پر نیشنل پارٹی کے ممبران نیاز یونس بلوچ صوبائی ترجمان علی احمد لانگو صوبائی یوتھ سیکرٹری نعیم بنگلزئی ورکنگ کمیٹی انیل غوری صدیق کیھتران سعید سمالانی عارف کرد ٹکری صدام حسین لانگو ملک منظور شاہوانی ڈاکٹر رمضان ہزارہ رحمت اللہ محمد حسنی آغا محمد شاہ علی شاہوانی اسحاق چینگزئی جمعہ ہزارہ اقبال بلوچ اعظم کرد رحمت لہڑی ملک غلام رضا لہڑی سمیت دیگر موجود تھے۔
اسٹریٹ کرائمز و بدامنی نے عوام کو غیر محفوظ بنادیاہیں ، نیشنل پارٹی کوئٹہ

ٹیگز:
نیشنل پارٹی کوئٹہ
