کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے پشاور پولیس لائن کی مسجد میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔انہوں نے دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پشاور واقعہ انتہائی دلخراش اور قابل مذمت ہے۔ ہر پاکستانی رنجیدہ ہے اللہ تعالیٰ شہداء کے لواحقین کو یہ صدمہ صبر و ہمت سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ انہوں نے کہا کہ انسانیت دشمن دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیں۔دھماکے کے ذمہ داروں کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے کہا کہ پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں خودکش دھماکہ جس میں 90 سے زائد معصوم افراد لقمہ اجل بن گئے اور 200 سے زائد زخمی ہیں ملک کی امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے کی دشمنوں کی مذموم کوشش ہے۔ پوری قوم جاں بحق افراد کے لواحقین کے دکھ میں برابر کی شریک ہے اور ہماری تمام تر ہمدردیاں جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ کوئی بھی سچا مسلمان اس طرح کی گھناؤنی حرکت نہیں کر سکتا۔ دہشت گردی کی ان کارروائیوں کے پیچھے اسلام دشمن اور ملک دشمن عناصر کارفرما ہیں جو دین اسلام اور پاکستان کو بدنام کرنے کی مذموم کوشش کر رہے ہیں۔اس سارے کھیل کے پیچھے وہ غلیظ عناصر ہیں جو نہیں چاہتے کہ ملک میں امن و امان قائم ہو۔انہوں نے متعلقہ اداروں سے کہا کہ دھماکے میں زخمی افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں -سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے کہا کہ یہ واقعہ امن و امان کی فضا ء کو سبوتاژ کرنے کی مذموم کارروائی ہے اور دھماکے کے ذمہ دار قانون کی گرفت سے نہیں بچ پائیں گے۔سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے کہا کہ دہشت گرد عناصر ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت ملک میں دہشتگردی کی فضاء قائم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جسے کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیوں سے پاکستانی قوم کا دہشت گردی کے خلاف عزم اور حوصلہ کمزور نہیں پڑ سکتا اور اس طرح کی بزدلانہ کارروائیوں سے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور قوم کے حوصلے پست نہیں ہو سکتے۔انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں دہشت گردی کے واقعات ملک میں امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی دہشت گردوں کے مذموم مقاصدکے لئے کی جانے والی کارروائیوں کی کڑی ہے جسے ہر صورت ناکام بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مٹھی بھر دہشت گرد قوم کے پختہ عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔ہماری بہادر سیکیورٹی فورسز ہمہ وقت دہشتگردوں کے خلاف سرگرم عمل ہیں اور دہشت گردوں کو ان کے مذموم مقاصد میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ساری قوم ہماری سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ہم سب مل کر دشمنوں کے عزائم کوخاک میں ملائیں گے انہوں نے پشاور مسجد دھماکے میں شہید اور زخمی ہونے والوں کے لئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور زخمیوں کو جلد صحتیابی عطا کرے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
پشاور واقعہ انتہائی دلخراش اور قابل مذمت ہے ، سینیٹر ثمینہ زہری

ٹیگز:
سینیٹر ثمینہ زہری
