کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ صدر کیپٹن(ر٭ محمد حسیب نے سب ڈویڑن صدر میں کرش پلانٹس کی منتقلی کے سلسلے میں جگہ کے انتخاب کے لیے نوحصار کا دورہ کیا۔ اس موقع پر محکمہ مائنز اینڈ منرلز، ماحولیات اور جنگلات کے افسران بھی موجود تھے۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر صدر کیپٹن ر محمد حسیب کا کہنا ہے کہ کوئٹہ شہر سے کرش پلانٹس کی منتقلی کے حوالے سے تمام سٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کیے جائیں گے۔ شہر میں ماحولیاتی آلودگی کے روک تھام کے لئے کرش پلانٹس کو باہر اور موزوں جگہ پر منتقل کرنے کے حوالے سے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ شہری حدود اور آبادی کے قرب و جوار میں ہو تو اس سے نہ صرف ماحول کے مسائل پیدا ہوتے ہیں بلکہ اس کے انسانی صحت پر بھی مضر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کرشنگ پلانٹس سے نکلنے والی گرد شہر کو آلودہ کر رہی ہے، کوئٹہ میں چلنے والی ہواوں کے ساتھ کرشنگ پلانٹس سے نکلنے والی گرد بھی شامل ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے شہر کی فضا میں دن اور رات کے اوقات میں گرد وغبار رہتی ہے، کئی مرتبہ یہ گرد طیاروں کی آمد و روانگی بھی متاثر ہوجاتی ہے۔انہوں نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ تمام متعلقہ محکموں کے مشاروت اور تجاویز سے کرش پلانٹس کے حوالہ سے حتمی فیصلہ کرے گی جس میں کوئٹہ کی ماحولیاتی آلودگی اور مالکان کے کاروبار کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔
کرش پلانٹس کو باہر اور موزوں جگہ پر منتقل کرنے کے حوالے سے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے، اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ

ٹیگز:
اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ
