کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بچوں کو ٹریفک قوانین سے متعلق آگہی دینے کیلئے مضمون نصاب میں شامل کیا جائیگا۔یہ بات ڈائریکٹر کریکولم سعید احمدخان نے ایس ایس پی ٹریفک بہرام خان مندوخیل سے ملاقات میں کہی جس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ سکولوں کے نصاب میں بچوں کو ٹریفک قوانین سے آگاہی بارے میں مضمون شامل کیا جائے گا جس سے مستقبل میں بچے ایک اہم اور قوانین سے بلد شہری کی صورت میں سامنے آئیں گے اور قوانین کی سمجھ بوجھ اور فہم آسان ہوگا ایس ایس پی ٹریفک بہرام خان نے ادارہ نصابیات کی جانب سے اہم قدم اٹھانے کو سراہا۔
ٹریفک قوانین کو تعلیمی نصاب کا حصہ بنائیں گے، ڈائریکٹر کریکولم سعید احمد خان

ٹیگز:
سعید احمد خان
