کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)لیویز تھانہ باریجہ کے علاقے میں نامعلوم ڈاکووں کی فائرنگ سے لیویز سپاہی شہید جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق لیویز تھانہ باریجہ کی حڈودگڑھ شریف روڈ پر نامعلوم مسلح ڈاکووں نے لیویز اہلکار علی حسن سے موٹرسائیکل چھیننے کی کوشش کی مزاحمت پرڈاکووں نے فائرنگ کردی جس سے سپاہی علی حسن شہید جبکہ جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکٹر غلام عمر ہلاک ہوگیا۔ لیویز نے نعشیں قبضے میں لیکرہسپتال پہنچادیں اورمزید کارروائی شروع کردی۔
کوئٹہ ، ڈاکووں کی فائرنگ سے لیویز سپاہی شہید جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک

ٹیگز:
فائرنگ
