کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان کے ضلع بولان میں دھماکے سے متاثرہ ٹرین جعفر ایکسپریس کی بوگیاں پٹڑی سے اٹھانے کا کام مکمل نہیں ہوسکا ریلوے حکام کے مطابق بولان کے پنیر ریلوے اسٹیشن کے قریب جمعہ کے روز ٹریک پر ریموٹ کنٹرول سے دھماکہ ہوا تھا ریلوے حکام نے بتا یا کہ دھماکے کے باعث بوگیاں الٹنے سے 18مسافر زخمی ہوئے تھے جنہیں سی ایم ایچ سبی ہسپتال منتقل کیاگیا تھا جعفر ایکسپریس مچھ سے پشاور جارہی تھی جسے دھماکے کا نشانہ بنا یا گیا دھماکے سے متاثرہ جعفر ایکسپریس سے مسافروں کو لانے کیلئے سبی سے ریلیف ٹرین روانہ کی گئی تھی جبکہ دھماکے کے بعد پشاور سے مچھ آنے والی جعفر ایکسپریس کو سبی میں روک لیا گیا تھا دھماکے سے متاثرہ ٹرین کے مسافرجانے والے مسافروں کو سبی سے روانہ کیا گیا جبکہ پشاورسے مچھ جانے آنے والی ٹرین کے مسافروں کو سبی سے بسوں کے ذریعے کوئٹہ لا یا گیا۔
بولان ، دھماکے سے متاثرہ ٹرین کی بوگیاں پٹڑی سے اٹھانے کا کام مکمل نہیں ہوسکا

ٹیگز:
متاثرہ ٹرین
