کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)رکن بلوچستان اسمبلی میرحمل کلمتی نے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان نے گوادر کو ٹیکس فری زون قرار دیدیا ہے اب ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔ یہ بات انہوں نے پیر کو بلوچستان اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔میر حمل کلمتی نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے صوبائی بجٹ میں گوادر کو ٹیکس فری زون قرار دیدیا ہے اب امید کرتے ہیں کہ وفاقی حکومت بھی گوادر کو ٹیکسز میں ریلیف فراہم کریگا۔ انہوں نے کہا کہ گوادر کو ٹیکس فری زون قرار دینے سے صوبے میں ترقی کے نئے دورکا آغاز ہوگا۔انہوں نے کہاکہ وفاق کی جانب سے گوادر کو ٹیکس فری زون دینے کی سمری وفاقی وزیرپلاننگ کمیشن کی ٹیبل پر پڑی ہے امیدہے کہ وہ بھی جلد گوادر کو ٹیکس سے مستشنیٰ قرار دیں گے۔انہوں نے کہا کہ گوادر کو ٹیکس فری زون قرار دینے پر وزیراعلیٰ بلوچستان کاشکریہ اد اکرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ صوبائی حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں صوبے کے تمام حلقوں کو فنڈز فراہم کئے ہیں جو خوش آئند اقدام ہے
حکومت بلوچستان نے گوادر کو ٹیکس فری زون قرار دیدیا ہے اب ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا، میر حمل کلمتی

ٹیگز:
میر حمل کلمتی
